لاہور: پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

لاہور: پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

لاہور: لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ایک پتنگ فروش کو گرفتار کر کے 35 چرخیاں اور پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔ ایس پی کینٹ رانا طاہر کے مطابق پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری رہے گا اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائیگی۔

دوسری جانب چونیاں، چھانگا مانگا اور کوٹ رادھا کشن میں بھی پتنگیں اور کیمیکل ڈور بنانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی۔ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی 50000 سے زائد پتنگیں، ڈور اور بھاری مقدار میں ڈور بنانے والا کیمیکل برآمد کر لیا گیا جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او قصور نے کہا کہ کوئی بھی شخص ڈور بنانے یا پتنگ اڑانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں