ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ کی نیب سے رجوع کرنیکی ہدایت

ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ کی نیب سے رجوع کرنیکی ہدایت


اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی معاہدے سے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی ایل این جی معاہدے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اختیار ات کا غلط استعمال کر رہی ہے اور عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کیس کے حقائق سے آگاہ کیا جائے ،ریکوڈک اور سٹیل مل کی  طرح ان معاملات میں دوبارہ مداخلت نہیں کریں گے جبکہ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔