راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہر ت حاصل کرنے والے شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں دھماکے دار انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پوری دنیا کے بیٹسمینوں پر اپنی تیز رفتار باﺅلنگ کی وجہ سے دھاک بٹھانے والے شعیب اختر نے کہا کہ ’آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں تو بچوں میں واپس آرہا ہوں اوریہ میں تمہیں دکھاﺅں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے،میں بھی اب لیگ کھیلوں گااور تمہیں بتا دوں گا کہ تیزی کیا چیز ہے،اب تم بچ کر رہنا“۔
Hello 14th February is the date, mark your calendars guys. Main bhi araha hun iss baar league khelnay.. Aakhir inn bachon ko bhi pata chalay kay tezi hoti kia hai! #shoaibisback #Pakistan pic.twitter.com/AbVDo7BPUB
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 11, 2019
خیال رہے کہ شعیب اختر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے بالخصوص شاہین آفریدی کے ساتھ بھی کام کیا تھا ،شائقین کرکٹ شعیب اختر کے اس اعلان کے بعد اب اس تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ فاسٹ باﺅلر اگر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آرہے ہیں تو وہ پاکستان سپر لیگ میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے مرحلے کا دبئی میں آغاز ہونے جارہا ہے جس کیلئے تمام ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔