نہرو کے سیکولر بھارت کو مودی کا ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

نہرو کے سیکولر بھارت کو مودی کا ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ غیر ملکی میڈیا نے مودی کا  بھارت  کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔  

  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا  بھارت  کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔ بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز  بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا۔
 
 نیو یارک ٹائمز   کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے۔ شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

 امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق  بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ
 ہوا ، مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی  رواج نہیں،رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے
 شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔

لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کا سر گرم رکن ہے،مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا۔ تنقیدی آوازوں  کو دھشتگردی قوانین سے دبایا گیا،میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا ،ہندو انتہا پسند ہمیشہ سے بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

پولگرین کے مطابق مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر آئین تبدیل کرکے بھارت کو ہندوملک قراردےدےگا،پےدرپے چھپنے والے مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی میڈیا میں مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔