پاکستان پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم،کل دوبارہ مشاورت ہوگی 

  پاکستان پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم،کل دوبارہ مشاورت ہوگی 

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی موجودگی میں رہنماؤں نے تجاویز پیش کیں ، تاہم کسی ایک بات پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ جس کے بعد اجلاس ختم کیا گیا اورسی ای سی اجلاس کل دوبار طلب کر لیا گیا ہے۔  جس میں مشاورتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔پارٹی رہنماؤں کی مشاورت  کل بھی جاری رہے گی۔ 

اس بارے میں پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہاکہ ہم اپنے نو منتخب اراکین کو مبارک باد دیتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ  تمام جماعتوں سے بات کریں گے۔  سیاسی را بطے جاری رہیں گے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں سےبات چیت کے لیے رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔شازیہ مری نے کہا کہ اجلاس میں مختلف صو بوں سے اراکین شریک ہوئے اور تحفظات بتائے۔  

مصنف کے بارے میں