وفاقی کابینہ پر مشاورت مکمل ، آج حلف اٹھائے گی

وفاقی کابینہ پر مشاورت مکمل ، آج حلف اٹھائے گی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم ق کو بھی  وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کابینہ آج سہ پہر حلف اٹھائے گی اور صدر آصف زرداری حلف لیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے متعلق مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، اعظم تارڑ کو وزارت قانون اور عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔

نئی کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خانکو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مشاورت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بھی وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں دی جائیں گی۔

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو دفاع اور مصدق ملک کو پیٹرولیم کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ امیر مقام کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


نئی وفاقی کابینہ میں شزا فاطمہ خواجہ وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، محمد اورنگزیب وزارت خزانہ اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ اور احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جام کمال اور چوہدری سالک بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

 
 

مصنف کے بارے میں