Get Alerts

سماجی انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی پائیدار امن کی بنیاد ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

 سماجی انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی پائیدار امن کی بنیاد ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات انسانیت، برداشت اور رواداری کی اقدار کو کمزور کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اعتدال، مکالمہ اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے، اور اس کا پیغام ہے کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انہیں انتہاپسندانہ نظریات سے محفوظ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے عالمی سطح پر جاری ناانصافیوں اور طویل تنازعات کو انتہاپسندی کی جڑ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں معصوم شہریوں پر ہونے والے ریاستی جبر بھی انتہاپسندی کے بڑھنے کی ایک وجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن اور انصاف کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیگز: