معذرت کرتی ہوں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں، حریم شاہ

Money laundering, Hareem Shah, Sundal Khattak, Bilal

لاہور: متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کی جگ ہنسائی کروانے کے بعد اپنے بیان سے مکر گئی۔ کہتی ہیں میں تو مٖذاق کر رہی تھی۔ 

ایف آئی اے نے این سی اے کو حریم شاہ  کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا تو ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی یو ٹرن لے لیا۔  نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کرتی ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں کیونکہ میں تو مٖذاق کر رہی تھی۔ 

خیال رہے کہ حریم شاہ نے آج ویڈیو میں بڑی تعداد میں کرنسی نوٹس دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا پاکستان میں قانون صرف غریب کو پکڑتا ہے۔ حریم شاہ ویڈیو میں کہہ رہی  ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے برطانیہ اتنی بڑی رقم لے کر آئی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔ 

دوسری جانب ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر کے خلاف  فارن ایکسچینج قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط  لکھ کر کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی

حریم شاہ کی سفری دستاویزات  کے مطابق اس کا  اصل نام فضا حسین ہے۔ اس نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحا کے لیے سفر کیا تھا۔