باجوڑ قبائلی رہنما کی گاڑی پر بم دھماکہ، 2 افراد زخمی

باجوڑ قبائلی رہنما کی گاڑی پر بم دھماکہ، 2 افراد زخمی
سورس: file

باجوڑ:  خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مصنف کے بارے میں