جنوبی وزیرستان، برمل میں دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد زخمی

جنوبی وزیرستان، برمل میں دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد زخمی
سورس: file

وانا: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے برمل میں دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)  کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تحصیل وانا کے علاقے برمل میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ 

ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  کا کہنا ہے کہ چند ماہ پہلے ملک حاجی ریز کے گھر کے راستے میں بھی بم نصب کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں