Get Alerts

قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ہو سکتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ہو سکتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے کو ایک "غیر معمولی واقعہ" قرار دیا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں ایسے مزید اقدامات ممکن ہیں۔

اپنے حالیہ بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی طاقت امریکی اڈوں تک پہنچنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صرف ایک انتباہ تھی، جو ضرورت پڑنے پر دوبارہ دہرائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکا اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے اور جارحانہ رویہ ترک کرے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران باوقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے، لیکن امریکا کو پہلے حملے بند کرنے اور ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچانے کی ضمانت دینا ہوگی۔

عباس عراقچی نے انکشاف کیا کہ حالیہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، اور ایران اس کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ 23 جون کو ایران نے قطر کے العدید فوجی ہوائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا، جس کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے کی تھی۔

ٹیگز: