اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی، جس میں سروس رولز 2025 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور و خوض جاری رہے گا جبکہ انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 19 شکایات کو خارج اور 5 کو مؤخر کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس ان ایکشن۔۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑے فیصلے کردیئے!#NeoNews #BreakingNews #SupremeCourt #CJP pic.twitter.com/3Bh0wYkCei
— Neo News (@NeoNewsUR) July 12, 2025