Get Alerts

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، 13 جولائی سے شدت کا امکان

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، 13 جولائی سے شدت کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں اور بارشوں کی نئی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق مرطوب ہوائیں پاکستان کے بیشتر حصوں میں داخل ہو چکی ہیں، جب کہ 13 جولائی سے بارشوں کے نظام میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار کی شام سے ایک نیا مغربی ہواؤں کا سسٹم بھی ملک میں متوقع ہے، جس سے بارشوں کی شدت اور دائرہ کار میں اضافہ ہو گا۔

مختلف خطوں میں ممکنہ صورتحال:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں 17 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار اور شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں بھی گرد و چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، بعض علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی مقامات متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی و وسطی حصوں میں بھی 17 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ کچھ علاقوں میں شدید موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی 13 سے 17 جولائی کے دوران مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں 13 تا 16 جولائی تک ہلکی سے درمیانی بارشوں کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ کے علاقوں بشمول کراچی، تھرپارکر اور میرپور خاص میں 15 تا 17 جولائی کے دوران درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ سے خبردار رہنے کی تلقین کی ہے۔

ٹیگز: