ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
سورس: File

 اسلام آباد:   ملک میں آج سے مون سون بارشوں کا دوسرےاسپل کا آغاز ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے   جس کے تحت 17جولائی تک اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سےشدید بارشوں کے پیش نظر  ندی نالوں میں طغیانی کا اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں اور بتایا گیا ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور دیگر اضلاع میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں