Get Alerts

دیامر میں سیلابی صورتحال، داریل کے نالوں میں طغیانی سے آبادی اور فصلوں کو خطرات

دیامر میں سیلابی صورتحال، داریل کے نالوں میں طغیانی سے آبادی اور فصلوں کو خطرات

دیامر: ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ سب ڈویژن داریل میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

شدید سیلابی ریلوں کے باعث قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سیلابی پانی اپنے ساتھ بڑے پتھر، درخت اور لکڑیاں بہا لے گیا، جس سے علاقے میں نقصانات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سیلابی ریلے سے کھڑی فصلیں اور زرعی زمینیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جبکہ رابطہ پل کو نقصان پہنچنے کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی افراد نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: