Get Alerts

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کرگئے، صدر زرداری کا اظہارِ تعزیت

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کرگئے، صدر زرداری کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کرگئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق قطری امیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ایک دوراندیش رہنما تھے، جنہوں نے قطر کی ترقی و خوشحالی، خطے میں امن کے قیام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ مرحوم کی قیادت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آصف زرداری نے سوگوار خاندان، قطری قیادت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

ٹیگز: