دوحہ: قطر نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر چار روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ سوگ کے دوران ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
قطری حکام نے نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 13 جولائی سے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی نماز جنازہ آج دوحہ کی جامع مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں لوسیل قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
قطر کی قیادت، عوام اور سرکاری اداروں کی جانب سے مرحوم سابق امیر کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔