Get Alerts

ایران نے معاہدے کے فوراً بعد آبنائے ہرمز میں جہاز کو نشانہ بنایا: ٹرمپ

ایران نے معاہدے کے فوراً بعد آبنائے ہرمز میں جہاز کو نشانہ بنایا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا تھا، تاہم مذاکرات ختم ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ کر دیا، جس کے باعث صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران جوہری پروگرام سمیت متعدد معاملات پر دستبرداری اختیار کرلی تھی اور معاہدہ امریکا کے لیے انتہائی سودمند تھا۔ ان کے مطابق ایرانی وفد مذاکراتی کمرے سے نکلا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی آبنائے ہرمز میں ایک جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد واشنگٹن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایران پر فضائی حملے کیے۔ ان کے بقول امریکا نے اسی رات ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ انہوں نے ایرانی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے "انتہائی خطرناک ذہنیت" کا حامل قرار دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت بھی تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے اور عالمی تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹر اور قریبی ساتھی لنزے گراہم کی وفات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتقال سے چند گھنٹے قبل ان کی سینیٹر گراہم سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی اور اس وقت وہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔

امریکی صدر کے مطابق لنزے گراہم کی موت غیر متوقع تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ آخری لمحات تک معمول کی حالت میں تھے۔

ٹیگز: