چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلی فون پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان پاناما کیس سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے عوامی تحریک کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ دنوں رہنماں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی تھی۔ دبئی میں چوہدری شجاعت نےسابق صدرپرویز مشرف سےملے ،مسلم لیگ ق کےرہنما مونس الٰہی بھی ملاقات میں موجود تھے،اس موقع پرپرانےاتحادیوں نے نئے عہد و پیمان کئے۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور2018 کےالیکشن کے حوالے سےگفت وشنید کی گئی۔سابق صدر پرویز مشرف نے چوہدری شجاعت کو آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کی دعوت دی جس پر مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں