سرفراز کے علاوہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل نظر نہیں آتا، نجم سیٹھی

سرفراز کے علاوہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل نظر نہیں آتا، نجم سیٹھی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنا بڑی کامیابی ہے ،ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہے ،سر فراز احمد ورلڈکپ 2019 ءتک پاکستان ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

ایک انٹر ویو کے دوران نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت پر وہاں گئے تھے لیکن اس مرتبہ ٹیم کے کے ساتھ دورہ کچھ زیادہ طویل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کیا ہے ، سرفراز کے علاوہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل نظر نہیں آتا،میرا پورا اعتماد سرفراز احمد پر ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ٹیسٹ کرکٹرز پی ایس ایل سے نہ ڈھونڈے جائیں، وقار کا پی سی بی کو مشورہ

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ گراونڈز کے بارے میں بھی پالیسی بنالی گئی ہے ، کرکٹ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ سٹیڈیم کی پچز پر کتنے میچز کھیلے جاسکتے ہیں، اگر پی سی بی کو گراو¿نڈ کی ضرورت ہے تو کسی کو بھی گرا?نڈ نہیں ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائززکی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انتخابات اور پھر نئی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین برقرار رہیں گے ، اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری سے کیا ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں