Get Alerts

این ڈی ایم اے کا 13 تا 18 جون کے لیے موسمیاتی الرٹ، بارش اور گرمی کی پیش گوئی

این ڈی ایم اے کا 13 تا 18 جون کے لیے موسمیاتی الرٹ، بارش اور گرمی کی پیش گوئی

اسلام آباد :این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ملک میں متوقع موسمی حالات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ جبکہ بالائی پنجاب کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کا سامنا ہوگا، جب کہ چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبر، کرم، مانسہرہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، بنوں، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض حصوں میں بھی گرمی بڑھے گی۔ استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: