Get Alerts

ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جو پیر تک مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خصوصی آگاہی پیغامات اور میڈیا کے ذریعے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے، تاہم کئی علاقوں میں حبس اور نمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: