کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ مانیٹری پالیسی کے لیے اجلاس 16 جون بروز پیر کو طلب کرلیا ہے، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔
بینک کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے فوری بعد پالیسی بیان جاری کر دیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ حالیہ مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی بنیاد پر شرح سود میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا، جو گزشتہ دو برسوں کی کم ترین سطح ہے۔