اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات کی کاپیاں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں، جہاں آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویزات متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں، جس کے بعد قومی اسمبلی میں مالی سال کے اہم معاشی اہداف اور تجاویز پیش کی جائیں گی۔
وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس ریونیو اور اخراجات سے متعلق اہم اہداف بھی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، جس کے بعد اس پر بحث کا آغاز ہوگا۔