اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں آئندہ وفاقی بجٹ سمیت اہم سیاسی و معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی، جبکہ وفد میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی و معاشی استحکام میں اس کا کردار قابلِ قدر ہے۔
ملاقات میں وفاقی بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سیاسی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔