ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر نئےٹیکس عائد کرنے کی تیاری

ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر نئےٹیکس عائد کرنے کی تیاری

لاہور: امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی  تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

معاشی جریدےکا کہنا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ان کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کےلیے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ نے  توقع  ظاہر کی ہے کہ  آئی ایم ایف اسٹاف کے ساتھ یہ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہوجائیں گےکیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال 2024 ایک مشکل سال ہوگا لیکن جلد تمام مسائل پر گفتگو کےلیے میڈیا کے ساتھ بیٹھیں گے، بریفنگ لے کر بات کروں گا، اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلا ت کے حل کےلیے استعمال کروں گا، اب باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے۔