Get Alerts

طالبان رجیم عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ: اقوام متحدہ نے دہشت گردوں کی سرپرستی پر انتباہ جاری کر دیا

طالبان رجیم عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ: اقوام متحدہ نے دہشت گردوں کی سرپرستی پر انتباہ جاری کر دیا

نیویارک : اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کی پالیسیوں کو خطے اور عالمی استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  افغان طالبان رجیم دہشت گرد گروہوں کی سرپرست بن چکی ہے، جو بین الاقوامی سلامتی کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے۔
 طالبان کی انتہا پسندانہ سوچ اور عسکریت پسندوں کی حمایت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔رپورٹ میں افغانستان کے اندرونی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  خواتین کے بنیادی حقوق کی مسلسل پامالی اور ان پر عائد سخت پابندیاں طالبان رجیم کی پہچان بن چکی ہیں۔ عام شہریوں کی آزادیوں پر بیجا قدغنیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ادارے کے لیے بڑے سوالیہ نشان ہیں۔
اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ اگر طالبان نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کے اثرات نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو ترک کریں اور عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔

ٹیگز: