Get Alerts

پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کردار کا عزم، افغان الزامات مسترد

پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کردار کا عزم، افغان الزامات مسترد

اسلام آباد : ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی فعال سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ترجمان نے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تمام فریقین کو ضبط و تحمل برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ     پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت تمام خلیجی ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
    ان ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی مذمت کی جاتی ہے اور پاکستان ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔افغان حکام کی جانب سے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے کو ترجمان نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے "حقائق کے منافی اور من گھڑت" قرار دیا۔
 ترجمان نے کہا کہ "پاکستانی طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ سراسر غلط ہے۔ ہم دوبارہ واضح کرتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ جب تک اس حوالے سے قابلِ تصدیق یقین دہانیاں حاصل نہیں ہوتیں، موجودہ افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ بیرونِ ملک مقیم شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔    یو اے ای میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی کے لیے سفارتی مشن ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

ٹیگز: