Get Alerts

آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 42ویں لہر، تل ابیب اور یروشلم پر ہائپرسونک میزائلوں کی برسات

آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 42ویں لہر، تل ابیب اور یروشلم پر ہائپرسونک میزائلوں کی برسات

تہران/تل ابیب :ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع نے ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے آپریشن "وعدہ صادق 4" کے تحت حملوں کی 42ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے، جس میں اسرائیل کے قلب، تل ابیب اور یروشلم سمیت خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اہداف کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کے مطابق، اس حملے میں ایران نے اپنے جدید ترین میزائلوں کا ذخیرہ کھول دیا ہے۔ ایک ٹن وزنی وار ہیڈز (Warheads) کے حامل درجنوں میزائلوں نے دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا۔ حملے میں     ہائپرسونک الفتح  میزائل  نے ریڈاروں کو چکمہ دے کر اہداف کو ہٹ کیا۔ اس  کے علاوہ     بھاری بیلسٹک میزائل خرمشہر، خیبر شکن، عماد، غدر، قدر اور خیبر میزائلوں کا فیوژن بھی استعمال ہوا۔ میزائلوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں خودکش ڈرونز بھی داغے گئے تاکہ دشمن کا فضائی دفاعی نظام الجھ کر رہ جائے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں دھماکوں کے بعد سائرن گونج رہے ہیں اور شہری پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ حملے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اس عہد کی کڑی ہیں جس میں انہوں نے سید علی خامنہ ای کی شہادت اور میناب اسکول کے بچوں کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز: