تہران/تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں ایران نے اپنے آپریشن 'وعدہ صادق 4' کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے دارالحکومت تل ابیب، یروشلم اور دیگر اہم شہروں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
حملوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اسرائیل کے گنجان آباد شہر اب غزہ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ متعدد مقامات پر لگی آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بڑی عمارتیں زمین بوس: تل ابیب اور یروشلم میں کئی کثیر المنزلہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سڑکوں پر کھڑی درجنوں گاڑیاں ملبے تلے دب کر یا آگ لگنے سے تباہ ہو چکی ہیں۔سٹریٹجک تنصیبات اور شہری علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسی دوران قطر سے بھی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں راس لفان انڈسٹریل سٹی (Ras Laffan Industrial City) میں واقع ایک بڑی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ابھی تک اس واقعے کے پیچھے وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، تاہم صنعتی شہر میں لگی اس آگ نے عالمی توانائی کی مارکیٹ میں تشویش پیدا کر دی ہے۔