Get Alerts

واٹس ایپ نے بچوں کے لیے پیرنٹ کنٹرول فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے بچوں کے لیے پیرنٹ کنٹرول فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا:  واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نیا فیچر پیرنٹ منیج اکاؤنٹ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر نگرانی اور کنٹرول رکھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق، اس اکاؤنٹ میں بچوں کو صرف میسجنگ اور کالنگ کے فیچرز دستیاب ہوں گے اور دیگر فیچرز جیسے میٹا اے آئی، چینلز اور اسٹیٹس تک رسائی محدود ہوگی۔


والدین یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ کون افراد بچوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کون سے گروپس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کون سی پرائیویسی سیٹنگز میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
واٹس ایپ نے واضح کیا کہ بچوں کی تمام گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوگی۔


اس فیچر کے لیے والدین اور بچے دونوں کی ڈیوائسز ضروری ہیں۔ اکاؤنٹس کو QR کوڈ کے ذریعے لنک کیا جائے گا، اور لنک ہونے کے بعد والدین بچوں کے اکاؤنٹس کو مکمل طور پر مینج کر سکیں گے۔

جب بچے کی عمر 13 سال سے زیادہ ہو جائے گی، تو والدین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا جائے گا تاکہ وہ منیج اکاؤنٹ کو عام اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکیں۔

ٹیگز: