جنوبی کوریا میں دنیا کی تیز ترین لفٹ کو عام شہریوں کے لیے کھول دی گئی

جنوبی کوریا میں دنیا کی تیز ترین لفٹ کو عام شہریوں کے لیے کھول دی گئی

سیول : دنیا بھر میں تیز ترین عمارتی لفٹ میں دبئی کو الگ مقام حاصل ہے مگر اب اس کو پچھاڑتے ہوئے جنوبی کوریا نے پہلا مقام حاصل کر لیے ہے ۔جنوبی کوریا میں اب لفٹ کے ذریعے ایک منٹ میں 121ویں منزل پر پہنچنا ممکن ہوگیا ،جنوبی کوریامیں دنیا کی پانچویں بلند ترین عمارت میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب کردی گئی۔

گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل میں دنیا کی پانچویں بلند ترین عمارت کا افتتاح کیا گیا تھا تاہم اب اس میں دنیا کی تیز ترین لفٹ بھی نصب کردی گئی ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

لوٹ ورلڈ ٹاور نامی اس عمارت میں نصب یہ لفٹ ایک منٹ میں 121ویں منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو10میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے اپنا فاصلہ تیزی سے طے کرتی ہے۔

اسکائی شٹل نامی اس تیز ترین ڈبل ڈیکرلفٹ کے ہر کیبن میں 52مسافروں کے گھڑے ہونے کی گنجائش ہے اور اس لفٹ میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین ایل ای ڈیز بھی نصب کی گئی ہیں تاکہ اس میں سوار افراد اپنے 60سیکنڈ ز کے سفر میں سیؤل کا ایک ٹوور بھی دیکھ سکیں۔

واضح رہے لوٹ ورلڈ ٹاور نامی 123منزلہ یہ عمارت 1819فٹ اونچی ہے جو خوبصورت اور دلکش ہونے کے ساتھ اسے بنانے والے ماہرین کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔