مسلمان لڑکے نے بھارتی لڑکی سے چاربار شادی کر لی

مسلمان لڑکے نے بھارتی لڑکی سے چاربار شادی کر لی

نیودہلی : بھارت کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایک مسلمان لڑکے نے ہندو لڑکی سے ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ چار بار شادی کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکے نے ہندو لڑکی سے شادی کرنا چاہی تو دونوں کے درمیان میں مذہب کی وجہ سے کافی پیچدگیاں پیدا ہو گئیں ۔ہو ا کچھ یوں کہ ہندولڑکی کے والدین نے اس رشتے پر اعتراض پر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکا مسلمان ہے اور مسلمانوں میں چار شادیوں کی اجازت ہے ۔
ان کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بعد وہ اور بھی شادی کر سکتاہے ۔ لڑکے نے جب لڑکی والوں کا جواب سنا تو اس کے جواب میں اس نے انوکھا طریقہ اپنا لیا ۔مسلمان لڑکے فیض نے اپنی محبوبہ انکیت سے شادی کرنے کے لیئے پہلے مندر کا انتخاب کیا ۔اس کے بعد اس نے دوسری شادی کے لیے کورٹ ،تیسری شادی اسلامی طریقہ نکاح کے مطابق جبکہ چوتھی شادی گوا کے آئی لینڈ پر ڈریم میں کی ۔
دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی کی تمام تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔ مگر مسلمان لڑکے کی جانب سے کئی افراد نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں اس کی مخالفت کرنے والوں کی فہرست بھی کافی طویل ہو گئی ہے ۔