سپریم کورٹ مدر آف لا ہے، مدر ان لا نہیں: مولانا فضل الرحمن، پی ڈی ایم کا عدالت کے خلاف احتجاج کا اعلان 

سپریم کورٹ مدر آف لا ہے، مدر ان لا نہیں: مولانا فضل الرحمن، پی ڈی ایم کا عدالت کے خلاف احتجاج کا اعلان 
سورس: file

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے عمران خان کو ’’غیرقانونی ریلیف‘‘ دینے پر سپریم کورٹ کے خلاف اجتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ 

پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  ایسا جواب دیں گے کہ چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔  کسی نے ہم پر ہاتھ اٹھانےکی کوشش کی توڈنڈےسےجواب دیں گے۔  آرام سے گھی ڈبے سے باہر نہ نکلا تو ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے ۔ چیف جسٹس سن لیں تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ یہ لوگ آسمان سے اترے ہوئے نہیں ہیں۔  اب سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی تجویز دی ہے۔ سپریم کورٹ مدر آف لا ہے مدر ان لا نہیں۔  کیا یہ رعایت تین بار وزیراعظم رہنےوالےکودی گئی؟ عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہ کیاجائے۔  سپریم کورٹ نے غبن کو تحفظ دیا۔ 

مصنف کے بارے میں