Get Alerts

غزہ : حماس نے یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی

غزہ : حماس نے یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی

غزہ  : غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ اس دوران حماس نے ایک مثبت اشارہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر آمادہ ہے۔

حماس کے ترجمان کے مطابق، یرغمالی کی رہائی جنگ بندی، سرحدوں کی بحالی اور غزہ میں امداد کے داخلے جیسے اہم اقدامات سے مشروط ہو گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے گہری اور سنجیدہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ جنگ بندی کے عمل میں قطر، مصر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، اور وہ ان ممالک کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ٹیگز: