اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے کئی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان بھی موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق، خطہ پوٹھوہار، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
مزید برآں، وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اور گرد آلود جھکڑ چلنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم رہے گا، لیکن سوات، دیر، کوہستان، کوٹلی، مظفرآباد اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔