Get Alerts

جنیوا میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

جنیوا میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

جنیوا:  امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر دونوں ممالک کے حکام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات آج جاری کی جائیں گی۔

چینی نائب وزیراعظم نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک آج مشترکہ بیان بھی جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے چین پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکہ پر بھاری ٹیرف عائد کر دیے تھے۔

ٹیگز: