واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین (EU) کے درمیان ایک بڑا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف (محصولات) عائد کیے جائیں گے، جبکہ یورپی یونین امریکی دفاعی سازوسامان اور توانائی کے شعبے سے بڑی سطح پر خریداری کرے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی اور 600 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف امریکہ کی گاڑیوں کی صنعت کے لیے مفید ہوگا بلکہ امریکی زراعت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے معاہدے کو ’’اب تک کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ‘‘ قرار دیا اور یورپی یونین سے کامیاب مذاکرات پر سب کو مبارکباد دی۔