جنیوا: امریکہ اور چین نے تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لیے 90 دنوں کے لیے ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ اقتصادی اور تجارتی معاملات پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔
چین نے امریکی اشیاء پر عائد ٹیرف 125 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ امریکہ نے چینی اشیاء پر 145 فیصد ٹیرف میں کمی کرتے ہوئے اسے 30 فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی سیکرٹری تجارت سکاٹ بینیٹ نے جنیوا میں مذاکرات کے بعد بتایا کہ امریکہ نے چین پر ٹیرف کم کر کے 115 فیصد کر دیا ہے، لیکن چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی چینی ٹیرف کے 24 فیصد حصے کو 90 دنوں کے لیے معطل کیا جائے گا۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم قدم ہے، جس کے بعد بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔