Get Alerts

پاکستان اور بھارت کے درمیان "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی کا اعلان

پاکستان اور بھارت کے درمیان

راولپنڈی :پاک فوج نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہنے والے معرکے کو "معرکہ حق" کا نام دیتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص" کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن کا آغاز 10 مئی 2025 کو بھارتی فوج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کو کی جانے والی جارحیت کے جواب میں کیا گیا تھا۔ اس دوران بھارت کے حملوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہریوں کی شہادتیں ہوئیں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج نے عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا اور حملوں کا بدلہ لیا، اللہ کا شکر ہے کہ فوج کو میدانِ جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ فوج کی کامیابی میں اللہ کی مدد اور نصرت شامل تھی۔

پاک فوج نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ فوجی حکام نے افواج کے تمام افسران، سپاہیوں، ایئرمین اور سیلرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت اور دعاؤں کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ ہوتی۔ پاکستانی افواج اس وقت بھی پوری قوم کی شکر گزار ہے۔

ٹیگز: