گزشتہ چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے: اسحاق ڈار

گزشتہ چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے: اسحاق ڈار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے، گزشتہ 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ 
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کیلئے جا رہا ہوں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے جبکہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو احتجاج کیلئے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں