حماس، اسرائیل کشیدگی، عالمی برادری  اپنا کردارادا کرے  : عرب لیگ  کا جنگ بندی کے لیے فوری کارروائی کا مطا لبہ

 حماس، اسرائیل کشیدگی، عالمی برادری  اپنا کردارادا کرے  : عرب لیگ  کا جنگ بندی کے لیے فوری کارروائی کا مطا لبہ

ریاض:عرب لیگ نے حماس ،اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کاکہنا ہے کہ عالمی برادری اس معاملے میں اپنا کردارادا کرے اور  جنگ بند کرائے ۔ عرب لیگ کے اجلاس کے اعلامیے میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اس معاملے میں فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔ 

 عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ کے معاملے پر ہونے والا اجلاس فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کے اعادے پر ختم ہوگیا ہے۔ 

عرب کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس میں اسرائیلی بمباری میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔اعلامیہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جنگ بند نہ ہونے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اور المناک صورت حال پیدا ہوجائے گی۔ خطے پر اس جنگ کے منفی اثرات پڑیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور امداد کی ترسیل کی بحالی کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں