پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

 پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

 راولپنڈی:قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط   کی  اآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات ہوئی۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق  مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے آج  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔


 چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھا کہ  پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

مصنف کے بارے میں