Get Alerts

پاکستان کے امن کے لیے افغان حکام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

پاکستان کے امن کے لیے افغان حکام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت نہ صرف علاقے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے بلکہ یہ مشترکہ ترقی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی یہ جارحیت علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پاکستان کی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کی تعریف کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج نے افغان حملے کا مؤثر جواب دیا اور اس معاملے میں عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ بلاول بھٹو نے طالبان قیادت سے اپیل کی کہ وہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات اور تعاون میں حصہ لیں۔
 
 

ٹیگز: