روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس(آج ) ہوگا

روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس(آج ) ہوگا

نیویارک: روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے جاری بحران پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس (آج ) بدھ کو ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(آج ) بدھ کے روز روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے جاری بحران پر غور کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کر رہی ہے۔

اس اجلاس کا اعلان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میانمار میں جاری تشدد نسلی بنیادوں پر تطہیر کی ایک کتابی مثال ہے۔

روہنگیا کے خلاف میانمار میں جاری تشدد کے سبب ملک کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سوچی روہنگیا کے خلاف نسلی بنیادوں پر تطہیر یا ملکی سکیورٹی فورسز کی طرف سے اس نسلی اقلیت کو نشانہ بنانے کی تردید کر چکی ہیں۔