Get Alerts

ایران حالتِ جنگ میں ہے، سمندری ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہے: اسماعیل بقائی

ایران حالتِ جنگ میں ہے، سمندری ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہے: اسماعیل بقائی

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت جنگ یا امن کی کیفیت میں نہیں بلکہ حالتِ جنگ میں ہے، جبکہ سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں۔

 اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں ایران کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو دفاع تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف قرارداد کی حمایت کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

 ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرانا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو حقِ دفاع کے طور پر دیکھتا ہے۔

ٹیگز: