بجلی سے چلنے والی پولیس موبائل متعارف

 بجلی سے چلنے والی پولیس موبائل متعارف

نیویارک: نجی ادارے نے امریکی پولیس کے لیے برقی توانائی سے چلنے والی کار متعارف کرادی ہے جو عام کار کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار، ماحول دوست اور سستی بھی ہے۔
ایک اعشاریہ چار کلو واٹ لیتھیئم بیٹری سے چلنے والی کار میں دو ہزار سی سی انجن نصب ہے اور یہ چھ سیکنڈ کے اندر اندر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے لگتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برقی توانائی سے چلنے والی یہ کار رفتار، ماحول دوست، محفوظ اور ایندھن کی بچت میں موجودہ پولیس کاروں سے کئی گنا بہتر ہے۔
الیکٹرک کار کا ڈیزائن نہایت دیدہ زیب اور رنگوں کا امتزاج بھی حسین ہے جس سے ایک خوشگوار احساس جنم لیتا ہے اور پولیس و عوام کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں