Get Alerts

واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے نیا چیٹ کسٹمائزیشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے نیا چیٹ کسٹمائزیشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

کیلیفورنیا : میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ویب صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اس وقت زیرِ ترقی ہے اور ابھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ یہ نیا آپشن چیٹ کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے سے متعلق ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی چیٹس کے لیے مختلف تھیمز منتخب کر سکیں گے، جن میں رنگوں اور وال پیپرز کی حسبِ منشا تبدیلی شامل ہوگی، جس سے چیٹس کو ایک منفرد اور ذاتی انداز دیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر اور دلچسپ بنانا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فیچر آئندہ اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
 

ٹیگز: