نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کا   سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ 

نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کا   سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ 

اسلام آباد :نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے  سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے  سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیں گے۔نامزد  نگران وزیرا عظم انوار الحق کاکڑ کاکہناہے کہ   بنیادی ذمہ داری آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے ۔

 انوارالحق کاکڑ حکومت کی باگ ڈور ایسے وقت میں سنبھالیں گے جب ملک سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔وہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دوسرے شخص ہوں گے جو ملک کے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے، اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو بھی یہ ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

ان کی تقرری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سینیٹ میں ان کی چھ سالہ مدت کی تکمیل میں محض چند ماہ وقت باقی ہے اور مارچ 2024 میں ان کی سینیٹ کی رکنیت بھی اختتام پذیر ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں