Get Alerts

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مذاکرات جاری ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مذاکرات جاری ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف اپنے مشترکہ عزم کی تصدیق کی ہے۔

پریس بریفنگ میں ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف تعاون کو بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ انتہائی پیچیدہ اور خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا تھا، لیکن امریکا کی قیادت نے اس میں اہم کردار ادا کیا اور ممکنہ تباہی کو روکنے میں مدد کی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تنازعہ کے حل میں اہم تجربہ ہے، اور امریکی قیادت کی مشترکہ کوششوں نے صورتحال کو بہتر بنایا۔ اس عمل میں نائب صدر، صدر اور وزیر خارجہ نے مثبت کردار ادا کیا تاکہ فریقین کے درمیان پائیدار تعلقات قائم کیے جا سکیں۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ کام کر رہا ہے، جو خطے اور عالمی سطح پر امن کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صدر ٹرمپ پوری دنیا میں تنازعات کا خاتمہ اور امن کی کوشش میں سرگرم ہیں، اور وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے جس میں پیوٹن اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: